• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ڈارک ریور 23فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

سنسنی اور تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ڈارک ریور کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم 23فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

کلیو برنارڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے والد کی وفات کے بعد 15برس میں پہلی بار اپنے آبائی گاؤں کا رخ کرتی ہے تاکہ وہ اپنے فیملی فارم کی ملکیت حاصل کرسکے۔

فلم کی کاسٹ میں رتھ ولسن، مارک اسٹینلے، سیان بین، اسٹیو گارٹی اور شین ایٹوول سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

میروئے کینڈی اور لیزی فرینک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 23فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین