• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کے تحفظ کیلئے 20 رکنی کمیٹی بنا دی

Chief Minister Punjab Made 20 Member Committee For Protecting Children

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں بچوں کے تحفظ کے لیے 20 رکنی کمیٹی بنادی۔

کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کام کرکے پولیس کے کام کا جائزہ اور آگہی مہم کے لیے سفارشات تیار کرے گی، کمیٹی اساتذہ اور علمائے کرام سے بھی مشاورت کرے گی ، بچوں کے تحفظ کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔

ا س سے پہلے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد نے وعدہ کیا تھا کہ زیادتی سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا ۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله کا کہنا تھا کہ زیادتی سے بچاؤ کی آگاہی مہم نصاب کا حصہ بننا چاہیے، کیونکہ اگر زینب کو آگاہی ہوتی تو وہ کبھی اس طرح درندے کا شکار نہیں بنتی ۔

تازہ ترین