پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ بھارت ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے، نتیجہ خود دیکھ لے گا، پاکستان بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دے گا ۔
میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کو جوہری دھوکا کہنے کے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بچکانہ قرار دے دیا، کہا کہ ایک ذمے دار افسر کی طرف سے ایسا غیر ذمے دارانہ بیان انتہائی نامناسب ہے ، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کے لیے ہے ۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت روایتی جنگ کے ذریعے پاکستان پر بھاری ہوسکتا تو اب تک ہوجاتا، بھارت کو جو چیز روک رہی ہے وہ پاکستان کی قابل بھروسہ کم سےکم دفاعی صلاحیت ہے۔