| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
January 13, 2018 | 10:36 pm

ملک میں خانہ جنگی کروانے کی کوشش کی گئی، احسان اقبال

An Attempt To Make Civil War In The Country Ahsan Iqbal

An Attempt To Make Civil War In The Country Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں کبھی دھرنے کے نام پر اور ختم نبوت کے نام پر سازش کی گئی، اس ملک میں خانہ جنگی کروانے کی کوشش کی گئی۔

نارووال میں نادرا آفس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں معیشت اور لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے، بیرونی طاقتیں ہمیں للکار رہی ہیں، اگر کوئی سازش کا آلہ کار بنا تو نظام نہیں چلے گا۔

انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اب عمران خان دھرنوں کے قابل نہیں رہا، مسلم لیگ سیٹیں کم لے یا زیادہ اس سے فرق نہیں پڑے گا۔

احسان اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن بلوچستان کو نشانہ بنارہے ہیں، آزاد بلوچستان کی کیمپین کے دوران حکومت کو گرانا سوالیہ نشان ہےم، اگر اس جمہوری عمل کے اندر رکاوٹیں ڈالیں تو دنیا ہم پر ہنسے گی، ہم جمہوری قوتیں مل کر جمہوری نظام کو مضبوط رکھیں۔