• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا میں عدالتی دائرہ کار پر نوازشریف کی مبارکباد

Nawaz Sharif Congratulated On Fata Judicial Scope

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کو آئینی، قانونی اور جمہوری حقوق کی فراہمی کا دور مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کےدائرے میں شمولیت سے فاٹا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، پاکستان کی تعمیر ، خوش حالی اور سلامتی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے دائرہ کارکی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے ۔

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی نے فاٹا کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ کار میں لانے کی خوشی میں کل کراچی میں جلسے کے بعد جشن منانے کا اعلان کیا ہے ۔

تازہ ترین