• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی منکی کنگ کی تیسری فلم 6فروری کوپیش کی جائیگی

بدھ راہب کی لاجواب مہم جوئی پر مبنی تھری ڈی ایکشن پیک فلم دی منکی کنگ کا پریکوئل تیار کرلیا گیا، دی منکی کنگ 3کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ میں نامور تاریخی بدھ راہب کی بہادری سے بھرپور حیرت انگیز مہمات پر بننے والی تھری ڈی فلم دی منکی کنگ کے سیکوئل کے بعد اب اس فلم کا تیسرا حصہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں نئی ایکشن فلم دی منکی کنگ3 کا پہلاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، پوؤ سوئی چیانگ کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپوریہ فلم سولہویں صدی کے معروف چینی مصنف وو شنگ کے ناول جرنی ٹو دی ویسٹ سے ماخوذ ہے۔

فلم کی کہانی بندر سے مشابہت رکھنے والے ایک ایسے بدھ مت راہب کے گِرد گھومتی ہے جو چینی شہنشاہ سے بغاوت کرنے کے بعد ہندوستان میں مقدس کتابوں کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔

پانچ سو ملین چینی یوان لاگت سے تیار ہونے والی ایڈونچر اور مار دھاڑ کے مناظرکی عکاسی کرتی یہ فلم رواں سال 6فروری کوچینی سالِ نو کے موقعے پرمختلف زبانوں میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین