| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
January 13, 2018 | 11:10 pm

سانحہ قصور کیخلاف لاہورمیں عوامی تحریک کا احتجاج

Protest Movement In Lahore Against Kasaur Incident

Protest Movement In Lahore Against Kasaur Incident

سانحہ قصور کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے لاہورمیں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق اور سول سوسائٹی کی خواتین نے بھی شرکت کی، احتجاج کے باعث شملہ پہاڑی اورملحقہ سڑکوں پر ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ۔

سانحہ قصور کے خلاف لا ہور پریس کلب کےباہر پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کی ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا ، مسلم لیگ ق کی آمنہ الفت نے بھی خطاب کیا ۔

مظاہرین نے کمسن زینب کے حق میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھےتھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئےسعدیہ سہیل رانا کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت گڈ گورننس کے صرف دعوے کرتی ہے ، وہ قاتلوں کو کیا پکڑے گی، وہ تو خود بندے مرواتی ہے، احتجاج کےباعث ڈیوس روڈ اورملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہوکررہ گئی ۔