• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے نئے وزرا کو محکمے سونپ دیے گئے

The New Ministers Of Balochistan Were Handed Over To The Departments

بلوچستان کی کابینہ میں حلف اٹھانے والے وزرا کو محکموں کے قلمدان سونپ دیے گئے ہیں ، میر سرفراز بگٹی کو ایک مرتبہ پھر داخلہ امور ، جیل خانہ جات اور پی ڈی ایم اے کے محکمے مل گئے ۔بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، 5 مشیر بھی مقررکیے گئے ہیں۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر محمود کو تعلیم ، سرفراز چاکر ڈومکی کو محکمہ ماہی گیری اور نواب جنگیز خان مری کو آب پاشی و توانائی کے محکمہ دیے گئے ہیں۔

ان کے علاوہ جعفر خان مندوخیل زراعت ، عبدالماجد ابڑو صحت ، مسز راحت فائق جمالی محنت ، افرادی قوت ، صنعت و حرفت ، میر عامر رند محکمہ نظم ونسق ، میر غلام دستگیر بادینی بلدیات ، دیہی ترقی اور پی اینڈ ڈی کے وزیر مقرر کئے گئے ہیں ۔

اسی طرح محمد اکبر اسکانی معدنیات ، سید محمد رضا قانون ، جنگلات و جنگلی حیات ، حیوانات اور ڈیری ڈیولپمنٹ ، عاصم کرد گیلو محکمہ مواصلات و تعمیرات ، منظور احمد کاکڑ ریونیو ، پرنس احمد علی سائنس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ماحولیات کے وزیر ہوں گے۔

تازہ ترین