| |
Home Page
جمعرات18؍ ربیع الثانی 1439ھ 18 ؍ جنوری2018ء
January 14, 2018 | 03:04 am

ایرانی عدلیہ کے سربراہ پر امریکی پابندیاں، ایران کی شدید مذمت

Iran Threatens Severe Response To Us Sanctions Against Judiciary Chief

Iran Threatens Severe Response To Us Sanctions Against Judiciary Chief

ایران نے امریکا کی جانب سے ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق لاری جانی پر پابندیوں کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے اور امریکی اقدامات کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کی مخالفت میں تمام حدیں پار کر لی ہیں، ایرانی عدلیہ کے سربراہ پر پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ، امریکی اقدامات کا سنجیدگی سے جواب دیں گے۔

امریکا نے گزشتہ روز ایرانی عدلیہ کے سربراہ سمیت 4 ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا ، پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے الزامات پر عائد کی گئی ہیں ۔