• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے الزام میں گرفتار ولیدبن طلال ہوٹل سے جیل منتقل

Alwaleed Bin Talal Moved Form Hotel To Jail

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی تاجر ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سےجیل منتقل کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ولیدبن طلال کو ایک کھرب روپے سے زائد رقم دینے سے انکار پر جیل میں ڈالا گیا ہے۔

ولیدبن طلال سمیت کئی شہزادوں اور موجودہ وسابق وزیروں کو2 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد کو ایک فائیوہوٹل میں زیرحراست رکھاگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی نیشنل گارڈز کے سابق سربراہ متعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالرز کی حکومت کو ادائیگی پر رضامندی کے بعد رہا کیا گیا تھا جبکہ ان کے دو بھائیوں کو بھی رٹزکارلٹن ہوٹل ریاض میں قید سے رہا کیا گیا، وہ نومبر 2017ء سے قید تھے۔

تازہ ترین