| |
Home Page
اتوار 3؍ جمادی الاوّل 1439ھ 21 ؍ جنوری2018ء
January 14, 2018 | 06:25 am

آرمی چیف بھاشن نہ دیں کام پر توجہ دیں،وزیر تعلیم مقبوضہ کشمیر

Dont Give Sermons And Concentrate On Your Job J K Minister Tells Indian Army Chief

Dont Give Sermons And Concentrate On Your Job J K Minister Tells Indian Army Chief

مقبوضہ وادی کے وزیر تعلیم الطاف بخاری کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کو غیر ضروری بیان بازی کے بجائے سیکورٹی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پر توجہ دینی چاہیے۔

وزیر تعلیم الطاف بخاری نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے اسکولوں میں دو جھنڈے اور دو نقشے اس لیے ہیں کہ جموں کشمیر کا علیحدہ آئین ہے اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت وادی کو خصوصی درجہ حاصل ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر کے نظام تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے جموں کشمیر کے اسکولوں میں دو جھنڈے اور دو نقشے لگانے پر سوال اٹھایا تھا۔