• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فی تولہ سونا 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا

Gold Per Year Reached The Highest Level Of 4 Years

عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں فی تولہ سونا 4 سال کی بلند ترین سطح 57 ہزار 900 روپے پر آگیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر گرنے کی وجہ سے سونے مہنگا ہورہا ہے۔ ان کا بتانا تھا کہ امریکی پالیسیاں ، یورپ میں کمزور معیشت اور شمالی کوریا کی صورتحال کی وجہ سے ڈالر کی قدر کم ہورہی ہے۔

ہارون چاند نے کہا کہ ڈالر گرتا ہے تو سونا مہنگا ہوجاتا ہے، سونے کی اونس قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1339 ڈالر ہوچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سونے کی قیمت زیادہ بڑھی ہے کیونکہ سونے کی عالمی قیمت کے علاوہ ملک میں ڈالر مہنگا ہونے کا اثر بھی ہوا ہے۔

تازہ ترین