• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں ذیابیطس کی شرح میں خطرناک اضافہ

Increase In Diabetes Patients

دنیا بھر میں ذیابیطس کے مرض کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور ہر پانچ میں سے ایک شخص اس مرض کا شکار ہے۔

اس موذی مرض کے باعث بینائی ختم ہونے، جسمانی اعضا سے محرومی اور خون کی رگیں جمنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو دل کے دورے اور فالج کا سبب بھی بن جاتا ہے۔

اس مرض کے بارے میں خون کے ایک سادہ سے ٹیسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس مرض میں مبتلا ہیں یا نہیں۔

ماہرین کے مطابق موٹاپا اس وقت ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے، جس کی وجہ سے ذیابیطس سمیت کئی دوسری بیماریاں لگ سکتی ہیں اور خاص کر موٹاپا عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا میٹابولزم سست ہو جاتا ہے اور کیلوریز جلنے کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔

اگر اپنی خوراک پر نظر نہ رکھیں اور ورزش کی عادت نہ ڈالیں تو جسمانی وزن بڑھنا لازمی ہوجاتا ہے اور اس موٹاپے کی وجہ سے دیگر موذی مرض جن میں ہائی بلیڈ پریشر، امراض دل اور دیگر کئی جان لیوا بیماریاں لگ سکتی ہیں جبکہ وزن میں صرف دس فیصد کمی بھی طبی فوائد کا باعث بن سکتی ہے۔

برطانیہ میں ایشیائی کمیونٹی میں بڑھتا ہوا ذیابیطس کا مرض انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے، جس کی روک تھام کیلئے ورزش اور بہتر خوراک بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین