| |
Home Page
اتوار 3؍ جمادی الاوّل 1439ھ 21 ؍ جنوری2018ء
January 14, 2018 | 12:58 pm

کراچی سے غیر ملکی باشندہ گرفتار، اے ٹی ایم اسکمنگ ڈیوائس برآمد

Foreigners Arrested From Karachiatm Scaming Device Export

Foreigners Arrested From Karachiatm Scaming Device Export

کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ کے قریب پولیس نے صبح سویرے کارروائی کرکے ایک غیر ملکی باشندے کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس پی شارع فیصل کے مطابق ملزم کے قبضے سےساڑھے 6 لاکھ روپے نقد اور اے ٹی ایم اسکمنگ ڈیوائس بھی برآمد ہوئی ہے۔

اے ایس پی شارع فیصل حمزہ امان اللہ کا کہنا تھا کہ شبیر آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت شو شو پنگ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے 3ساتھی فرار ہوگئے۔

حمزہ امان اللہ کے مطابق ملزم کے قبضے سے ساڑھے چھ لاکھ روپے نقد اور اے ٹی ایم اسکمنگ ڈیوائس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔