• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی اینی میٹڈ فلم ’شرلاک نومز‘ کا نیا ٹریلر جاری

کامیڈی فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ قہقہوں سے بھرپور ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فینٹیسی فلم شرلاک نومز (Sherlock Gnomes) کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جوہن اسٹیونسن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سال 2011میں ریلیز ہونے والی فلم نومیو اینڈ جولیٹ کا سیکوئل ہے جس میں نومیو اور جولیٹ گارڈن سے ساتھیوں کے پراسرارطور پر غائب ہونے کی تحقیقات کے لیے ایک جاسوس کی خدمات لیں گے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں نامور ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ،جیمز میک اوے اور ایمیلی بلنٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

ڈیوڈ فرنش کی پروڈیوس کردہ کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین