| |
Home Page
جمعرات18؍ ربیع الثانی 1439ھ 18 ؍ جنوری2018ء
January 14, 2018 | 04:02 pm

چیف جسٹس، آرمی چیف انصاف دلوائیں، والدین انتظاراحمد

Chief Justice And Army Chief Justice Parents Waiting

Chief Justice And Army Chief Justice Parents Waiting

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان انتظار احمد کےوالدین نے تفتیش پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس سے کوئی امید نہیں، چیف جسٹس اور آرمی چیف انصاف دلوائیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج میں ان کا موقف لیا ہی نہیں گيا، لاش حوالے کرنے میں بھی انتظار کرایا گیا، مقتول انتظار احمد کے والدین کہتے ہیں کہ کوئی شنوائی نہیں ہورہی، انہیں بچے کا قاتل چاہیے، بے قصور بچے کوقتل کردیا گیا۔

مقتول انتظار کے اہل خانہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرے بے قصور بچے کو قتل کیا گیا، انتظار19 نومبر کو بیرون ملک سےچھٹیوں پر آیاتھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں جو بھی پتا چلا وہ میڈیا سے پتا چلا ہے، کسی پولیس افسرنے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اشارے پرنہیں رکتا تو کیااسے ماردیا جائے گا؟ کیا اس ملک میں جنگل کا قانون چل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معلومات کےمطابق انتظار کےساتھ کوئی لڑکی نہیں تھی۔  پولیس قتل کو حادثے کی شکل دینےکی کوشش کررہی ہے۔