• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا عام انتخابات سے پہلے پی آئی اے کی فروخت کا منصوبہ

Governments Plan For Pia Sales Before The General Election

حکومت نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

پاکستان انٹرنیشنل کو انتخابات سے پہلے ہی فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے،یہ انکشاف وفاقی وزیر دانیال عزیز نے غیرملکی خبر رساں ادار ے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

دانیا ل عزیز نے کہا کہ پی آئی اے کو فروخت کرنے کا نیا منصوبہ اگلے ہفتے کابینہ کی نجکاری کی کمیٹی میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

جب دانیال عزیز سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی خریدار آگیا تو کب تک پی آئی اے اس کے حوالے کرسکیں گے؟ دانیال بولے، کل صبح، اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آئیں اور خرید لیں تاہم دانیال عزیز نے متوقع قیمت بتانے سے گریز کیا۔

تازہ ترین