• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوروں اور ڈاکوؤں کا راج اب گیا، خادم حسین رضوی

Dacates Era And In Country Khadim Hussain Rizvi

تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ اب چوروں اور ڈاکوؤں کا راج چلا گیا، عمران خان، آصف زرداری اور نواز شریف پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں، ملک کی ترقی تحریک لبیک میں پنہاں ہے، کراچی کے لوگوں نے جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنا پیغام دے دیا ہے۔

کراچی کے باغ جناح میں تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس سے خطاب میں علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ کے لئے فیض آباد اور کراچی میں لوگوں نے جانوں کا نذرانہ دیا، انہوں نے کہا کہ دین کی بات کرنے والے کنٹینر پر چڑھ کر پیسے نہیں لیتے، سینے پر گولیاں کھاتے ہیں۔

علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ایک بچی کی چیخ پر محمد بن قاسم سمندر میں اتر جاتا ہے، چوبیس کلومیٹر دور قصور کی بچی سے زیادتی پر حکمران کیسے خاموش رہے ؟

تحریک لبیک کے سرپرست پیر افضل قادری کا کہنا تھا کہ اگر انہیں حکومت ملی تو ایسی اصلاحات لائیں گے جس سے دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گی، کرپشن اور سود کا خاتمہ ہوگا جبکہ قصور جیسے واقعات رونما نہیں ہوں گے ۔

 

تازہ ترین