• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس نے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

Karachi Police Arrested Two Suspects Involved In Murder

انویسٹی گیشن پولیس منگھوپیر نے کارروائی کرکے قتل میں ملوث خاتون اور مرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے 30 اور 31 دسمبر 2017 کی رات محمد فاروق نامی شخص کو قتل کرکے لاش خیرآباد کے قریب کار میں چھوڑ دی تھی۔

مقتول محمد فاروق خیابان جامی کا رہائشی اور آبائی تعلق ہزارہ سے تھا ،مقتول کی عمر 40 سال تھی جس کی نعش وائٹ کلر کی وٹز کار سے ملی تھی۔

پولیس نے محمد فاروق کے قتل میں ملوث ملزمہ اسماء زوجہ سخاوت خان اور طیب قاسمی شاہ ولد رب نواز کو گرفتار کرلیا۔

ملزم طیب دو سال قبل سائٹ A تھانہ میں قتل کے الزام میں بند ہوچکا ہے، ملزم کیخلاف تھانہ سعیدآباد اور ACLC سمیت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے مقتول محمد فاروق کے گلے کے سونے کاچین ،سونے کی انگوٹھی اور موبائل فون برآمد کرلیا،ملزمان سے 9MM پسٹل اور راؤنڈز برآمد کرلیے۔

تھانہ منگھوپیر میں محمد فاروق کے قتل کا مقدمہ محمد فاروق کی بیوی حنا فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، دوران تفتیش تیسرے ساتھی کا نام بھی بتایا جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں،مطلوب ملزم گرفتار ملزمہ اسماء کا شوہر ہے۔پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے ۔

محمد فاروق کے قتل کا مقدمہ تھانہ منگھوپیر میں مقدمہ الزام نمبر 01/2018 بجرم دفعہ 302/34 درج ہے۔

 

تازہ ترین