• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پیرو میں7 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے باعث 2 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق زلزلے سے شدید نقصانات کا خدشہ ہے۔ زلزلے کے بعد چلی اور پیرو میں سونامی کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم کچھ دیر بعداسے واپس لے لیا گیا۔

سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابھی تک 2 ہلاکتوں اور65کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پیرو کے ساحلی شہر”اکاڑی“ سے 31کلو میٹر دور بحر اقیانوس میں تھا۔

تازہ ترین