• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع

United Arab Emirates And America Joint Combat Exercises Begin

متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے ۔دونوں ممالک کی بری ا فواج کی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی ۔

اس مشترکہ مشقوں کو’’Iron Union 6‘‘کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا اور بہتر بنانا بلکہ فوجی مہارت کا ایک دوسرے سے تبادلہ اوراپنی جنگجو صلاحیت اور قابلیت کو بڑھا نا ہے ۔

متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے مشترکہ پلان اوردوسرے ملکوں کے ساتھ بنا ئے گئے پروگراموں کا مقصد نئے جنگی نظام اور جدید ترین فوجی ساز وسامان کے تحت اپنی افواج کی صلاحیتوں کو ابھارنا اور بڑھانا ہے ۔

دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی مشق کا ،مقصد نہ صرف موجودہ عالمی چیلنجوں اور بحرانوں کا حل حا صل کرنا بلکہ ایک اور مقصد ایک دوسرے کی باہمی مہارت سے فائدہ اٹھانا اور بین الا قوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین