• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن ، سال کا پہلا گرینڈ سلم آج سے شروع ہوگا

2018 First Grand Slam Aussie Open Starts Today

ٹینس کا پہلا گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن آج یعنی پیر15 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران مردوں میں اسپین کے رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کا سکہ چلنے کا امکان ہے، البتہ خواتین سنگلز میں نئی چیمپئن سامنے آسکتی ہے۔

امریکا کی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کی عدم موجودگی میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ اور ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کے علاوہ کئی ابھرتی ہوئی خواتین کھلاڑی ٹائٹل جیتنے کے لیے پرامید ہیں جبکہ ووزنیاکی آج تک کوئی بھی بڑا ٹورنامنٹ جیت نہیں سکی ہیں۔

2017 میں فرنچ اوپن میں سیرینا ولیمز کی عدم موجودگی میں یلینا اوسٹاپینکو نے کامیابی حاصل کی تھی اور یو ایس اوپن میں امریکا کی ابھرتی ہوئی نئی کھلاڑی سیلون اسٹیفنز کو ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا تھااور ان ٹورنامنٹس میں کامیابی کے بعد سے یہ دونوں کھلاڑی مسلسل خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

اس صورت حال میں ہالیپ کامیابی کے لیے ہاٹ فیورٹ قرار دی جارہی ہیںلیکن کیرولین ووزنیاکی عالمی نمبر ایک رہی ہیں لیکن کوئی ایک گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔

گزشتہ برس ومبلڈن جیتنے والی ہسپانوی خاتون گاربین مگوروزا بھی انجریز کا شکار ہیںجبکہ حالیہ چند مہینوں میں ووزنیاکی کے کھیل میں ایک نئی تازگی دیکھی گئی ہے۔

اس تناظر میں وہ خود بھی کہتی ہیں کہ انہوں نے کھیل کے ہر شعبے کو بہتر بنایا ہے اور اس باعث وہ توقع رکھتی ہیں کہ آسٹریلین اوپن میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

ادھر سیمونا ہالیپ کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلین اوپن میں سرخ لباس زیب تن کریں گی کیونکہ وہ اس رنگ کو اپنے لیے خوش بختی کا باعث خیال کرتی ہیں۔

 

تازہ ترین