• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19ورلڈ کپ: سری لنکا، جنوبی افریقا اور بھارت کامیاب

Srilanka India And South Africa Wins Their Beginning Matches In U19 World Cup

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

سری لنکا اور آئرلینڈ انڈر 19 کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آئرش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 207 رنز بنائے، جواب میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے ہدف 37عشاریہ3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

دوسرے میچ میں جنوبی افریقا اور کینیا مدمقابل ہوئے، پروٹیز انڈر 19 نے 7 وکٹوں پر 341 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا،جس کے جواب میں کینیا کی ٹیم 7 وکٹوں پر 172 رنز بنا سکی۔

تیسرے میچ میں بھارت اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوا، جہاں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 328 رنز بنائے، جس کے جواب آسٹریلوی انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 42عشاریہ5 اوورز میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

تازہ ترین