• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Im Not A Racist And Intolerant President Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نسل پرست اور متعصب نہیں ہیں۔

فلوریڈا میں گولف کلب میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے اب تک جن لوگوں کے انٹرویو کیے ہیں ان سب میں شاید وہ سب سے کم ترین تعصب رکھنے والے اور نسل پرست شخص ہیں ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل صدر ٹرمپ نے امیگریشن کے حوالے سے افریقی ممالک کے لیے انتہائی بے ہودہ لفظ استعمال کیا تھا۔

ہیلری کلنٹن امریکی صدر ٹرمپ کے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر پھٹ پڑیںتھیں اور کہا تھا کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں۔

 

تازہ ترین