• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں خواتین کے شراب خریدنے پر دوبارہ پابندی

Srilankan Women Banned Again For Buying Alcohol

سری لنکا کے صدر نے خواتین کے شراب خریدنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی ہے۔ایک روز پہلے وزیر خزانہ کی جانب سے خواتین کے شراب خریدنے پر عائدپابندی ہٹالی گئی تھی ۔

سری لنکن صدر میتھلی پالا سری سینانے وزیر خزانہ کو خواتین کے شراب خریدنے پر پابندی لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ 1979کا قانون دوبارہ بحال کیا جائے ۔

اِس قانون کے تحت خواتین کسی بھی قسم کی شراب خریدنہیں سکتیں۔

کنزیومر رائٹس پروٹیکشن فار نیشنل موومنٹ کی جانب سے وزیر خزانہ پر شراب کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کا الزام لگایا گیا تھا اور ساتھ ہی صدرسے مطالبہ کیا تھا کہ خواتین کے شراب خریدنے پرپابندی عائدکی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا میں60 سال میں پہلی بار یہ قانون پاس ہوا تھا کہ 18 سال سے ذیادہ عمر کی لڑکیاں اور خواتین شراب خرید سکتی تھیں۔ان کو اجازت سری لنکا کہ قانون 1955 کے تحت دی گئی تھی۔

 

 

تازہ ترین