• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع

Hajj Application Receiving Starts Today

ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگیا۔13بینکوں کی برانچوں میں 24 جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی، قرعہ اندازی 26جنوری کو ہو گی۔

حج درخواستیں حبیب بینک، یو بی ایل، نیشنل بینک، مسلم کمرشل، الائیڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک آف پنجاب، میزان، بینک الفلاح، میٹروپولیٹن بینک، دبئی اسلامک، فیصل اور عسکری بینک کی مقرر کردہ شاخوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

رواں سال حج کے لیے گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ بڑھا کر دو تہائی کیا گیا ہے اور حاجیوں سے وصول کی جانے والی رقم شریعہ اکاؤنٹ میں رکھی جائے گی۔

رواں سال پاکستان سے جانے والے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 473 اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 59 ہزار 737 عازمین حج پر جائیں گے۔

حج درخواست کے ساتھ مارچ 2019ء تک کار آمد قومی شناختی کارڈ اور ریڈایبل پاسپورٹ کی کاپی لگانا ضروری ہے۔ قرعہ اندازی کے بعد بینکوں میں پاسپورٹ جمع ہوں گے اور صرف کامیاب عازمین بینکوں میں پاسپورٹ جمع کراسکیں گے۔

تازہ ترین