• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز نے 6 کشمیری شہید کر دیئے

Indian Forces Martyred 6 More Kashmiri

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں نے مزید 6 کشمیریوں کی جان لے لی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور آج اُڑی سیکٹر کے علاقے دلنجا میں تازہ کارروائیوں میں مزید 6 معصوم کشمیریوں کو شہید کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے جعلی آپریشن کے بہانے نوجوانوں کو شہید کیاجبکہ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی ایک کارروائی میں 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جن میں سے 2نوجوانوں کو اننت ناگ، اسلام آباد ڈسٹرکٹ میں نشانہ بنایا گیا جبکہ تیسرا نوجوان ضلع کلگام میں مظاہرین پر فائرنگ کے دوران شہید ہوا تھا۔

تازہ ترین