• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اسرائیلی وزیر اعظم کی آمدپر فلسطین کے حق میں مظاہرے

Palestinians Favour Protest Against Israeli Prime Ministers India Visit

اسرائیلی وزیر اعظم کی بھارت آمد پر نئی دہلی سمیت دیگرشہروں میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کی مخالفت میں مظاہرے کئے گئے ۔

نئی دہلی میں مسلمانوں نے فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا،مظاہرین نے اسرائیل مخالف بینرز بھی تھام رکھے تھے ۔

اسرائیل مخالف نعرے لگاتے ہوئے شرکا نے اسرائیلی وزیر اعظم سے اسرائیل واپس لوٹنے کا مطالبہ کیا، احتجاج میں شریک افراد نے نتین یاہو کا پتلا بھی جلایا،کارگل میں بھی اسرائیل مخالف مظاہرہ کیا گیا ۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھارت کے 6 روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ دورے میں 130کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد میں عسکری کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہے،یہ 15برس بعد کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔

تازہ ترین