• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے شمالی شہر ’مورمنسک‘میں چالیس دن کے بعد کچھ دیر کی روشنی ہوئی اور پھر اندھیرا چھا گیا۔

sunrise in North russia 01_l

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شمالی شہر مورمنسک میں چالیس دن تک سورج نہیں نکلا اور جب تاریکی کے بعد جب سورج نے روشنی بکھیری تو وہ دورانیہ محض 34 منٹ کا تھا جس کے بعدوہاں ایک مرتبہ پھر سورج غروب ہوگیا۔

sunrise in North russia 02_l

مورمنسک کے رہائشی افراد نے تقریبا ایک مہینے سے سورج کو نہیں دیکھا تھا اور اس موقع پر طلوع آفتاب کا دلکش منظر دیکھنے کے لیےلوگوں کی بڑی تعداد  ’ہل ٹاپ‘ پہنچ گئی۔

sunrise in North russia 03_l

منفی درجہ حرارت ہونے کے باوجود اس نظارے کو دیکھنے کی غرض سےتمام افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور نہ صرف اس حسین نظارے کو دیکھا بلکہ اس منظر کی بے شمار تصاویر بھی بنائیں۔

sunrise in North russia 04_l

سورج کا چالیس دن تک نہ نکلنا کوئی حیرت انگیز بات نہیں بلکہ یہ ایک قدرتی عمل ہے جسے ’پولر نائٹ‘ کہا جاتا ہے۔

sunrise in North russia 05_l

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک شخص نے بتایا کہ 2012 میں پولر نائٹ پہلی مرتبہ ہوا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال ایسا ہوتا ہے جبکہ اس سال یہ چھٹا پولر نائٹ ہے۔

تازہ ترین