• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Three Swine Flu Case Registered In Karachi

ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر ظفر مہدی نے کہا ہے کہ کراچی میں سوائن فلو کے مزید 3کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر کے مطابق متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور یہ تمام افراد نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال لائے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا بتانا تھا کہ سوائن فلو ایک سے دوسرے فرد کو باآسانی منتقل ہوجاتا ہے لہذا اس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے طور پر شہری صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔

واضح رہے کہ شہر میں گزشتہ 2 ماہ میں سوائن فلو کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

 

تازہ ترین