• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی کار منڈی میں والکس ویگن کی ریکارڈ گاڑیاں فروخت

Walls Wagon Record Sold In International Market

عالمی کار منڈی میں جرمن کار برانڈ والکس ویگن کی گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں گاڑیاں  فروخت ہوئیں جبکہ ٹویوٹا دوسرے نمبر پر رہا۔

والکس ویگن کی طرف سے امریکا میں ڈیٹرائٹ انٹرنیشنل آٹو شو کے دوران جاری ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2017 کے دوران ان کی تیار کردہ 6 اعشاریہ 23 ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ان کی گاڑیوں کی فروخت میں4 اعشاریہ 2 فیصد سے 6 اعشاریہ 2 ملین کا اضافہ ہوا۔صرف چین میں والکس ویگن کی گاڑیوں کی فروخت میں 5 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی وہاں 3 اعشاریہ 2 ملین کاریں فروخت ہوئیں۔

روس اور برازیل میں بھی والکس ویگن کی فروخت میں اضافہ ہوا جبکہ جرمنی میں والکس ویگن کی فروخت کی شرح میںصفر اعشاریہ 1 فیصد رہی اور آٹو پارٹس کی فروخت میں 4 اعشاریہ 7 فیصد کمی آئی۔

 

تازہ ترین