• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شوریٰ کونسل کی خواتین کے پولیس میں تقرر پرحمایت

Saudi Shura Council Favour To Appoint Women In Police

سعودی شوریٰ کونسل نے محکمہ ٹریفک اور پولیس میں خواتین کے تقرر کی حمایت کی ہے۔

سعودی عرب کی غیر منتخب مجلس شوریٰ کے 2 ارکان میجر جنرل عبداللہ سعدون اور فیصل الفاضل نے واضح کیا ہے کہ محکمہ ٹریفک اور پولیس میں خواتین کا تقرر ایک سماجی ضرورت ہے اور خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بعد ٹریفک عدالتوں میں بھی خواتین کی تعیناتی لازمی ہو گئی ہے۔

ان دونوں کے بقول ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لی جانے والی خواتین سے خواتین اہلکار ہی اچھے طریقے سے نمٹ سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں خواتین کو پولیس اور نیشنل گارڈز وغیرہ میں بھی بڑی تعداد میں بھرتی کیا جائے گا۔

 

تازہ ترین