• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Market Share Decrease By 586 Points In 100 Index

سیاسی صورتحال پر تشویش کی وجہ سے آج اسٹاک ایکسچینج میں منفی دن رہا، 100 انڈیکس 586 پوائنٹس کم ہوکر بند ہوا،تین روز میں کاروبار ی حجم آدھا باقی رہ گیا۔

نئے ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صرف 13کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت5 ارب 80 کروڑ روپے رہی۔

گزشتہ بدھ کو مارکیٹ میں 32 کروڑ شیئرز ساڑھے 15ارب روپے میں ہوئے تھے۔

صورتحال پر معاشی تجزیہ نگار مزمل اسلم کہتے ہیں کہ سیاسی صورتحال نے خریداری کی لہر روک دی ہے، تین روز میں کاروبار 60 فیصد کم ہوچکا ہے۔

بی پی آئی ایل سیکورٹیز کے مطابق سرمایہ کار وں کی نظریں طاہرالقادری کے 17 جنوری کے احتجاج پر ہے، جو مارکیٹ پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

انسائٹ سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر کےذیشان افضل کے مطابق ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کے بعد سرمایہ کاروں نے مارکیٹ کے منافع کمانے کی صلاحیت پر توجہ مرکوز ہے جو منافع بک کرنے کی وجہ بن رہی ہے۔

کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس نے 42 ہزار 347 پرکیا۔

تازہ ترین