• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور کی ننھی کائنات کے دماغ کا ایم آر آئی ہوگا

Mri Suggest For Kainat

بارہ نومبر 2017ء کو اغوا کی جانے والی قصور کی ننھی کائنات دماغ کی سرجری کے دوسرے روز بھی چلڈرن اسپتال لاہور کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے، اس کے دماغ کا ایم آرآئی کرایا جائے گا۔

چھ سالہ کائنات کے دماغ میں پانی بھرجانے کے باعث گزشتہ روز اس کی ہنگامی سرجری کی گئی تھی۔

سرجری کے 48گھنٹے بعد کائنات کے دماغ کی ایم آر آئی کیا جائے گا، جس سے پتہ چلے گا کہ بچی کی طبیعت میں کیا بہتری آئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حالت بہتر ہونے پر کائنات کا علاج یہیں ہو گااور اگر بہتری نہ آئی تو اسے علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔

چھ سالہ معصوم کائنات کو کسی درندہ صفت شخص نے 12 نومبرکو قصورمیں گھرکے باہرسے اغواء کرلیا تھا، جس کے تشدد سے وہ ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہوچکی ہے۔

تازہ ترین