• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کے ارکان کا دورہ افغانستان،اشرف غنی سے ملاقات

Un Security Council Members Visited Afghanistan Meets Ashraf Ghani

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک وفد نے افغانستان کا تین روزہ دورہ کیا اور کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی سطح پر دہشت گردی، آئندہ پارليمانی انتخابات سمیت مختلف معاملات پر بات کی گئی۔افغان صدر نے سلامتی کونسل کے ارکان سے پاکستان پر مزید دباؤ بڑھانے پر بھی بات کی۔

Security-Council-222

افغان صدارتی محل کی جانب سے اشرف غنی اور سلامتی کونسل کے وفد کے درمیان ملاقات سے متعلق بیان جاری کیا گیا جس میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امن کے قیام اور افغانستان میں استحکام کیلئےپڑوسی ملک پردباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انکا مزید کہناتھا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں لیکن پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر تعاون کا کوئی اشارہ نہیں مل رہا ہے،سلامتی کونسل کے خصوصی وفد میں کونسل کے موجودہ صدر قازقستان کے سفیر کیارات عمروف سمیت امریکا ،بولیویا، ایکواٹوریل گنی، ایتھوپیا، کویت ،ہالینڈ ، پیرو ،پولینڈ ، سوئیڈن ، فرانس ،روس، برطانیہ اور چین کے سفیر شریک تھے۔

Security-Council333

اس موقع پر سیکیورٹی،امن،علاقائی تعاون سمیت مختلف معاملات پر بھی بات کی گئی،اشرف غنی نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی تربیت اور مالی امداد سے متعلق ثبوت بھی پیش کئے ۔

تازہ ترین