• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ میں ایک بار پھر’’ ہیپی نیو ایئر‘‘

سوئٹزرلینڈ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں جولین کیلنڈر کے نئے سال کے موقع پر انوکھا تہوار منایا گیا،اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور منفرد لباس زیب تن کئے۔

دنیا بھر میں نئے سال کی تقریبات کا اختتام ہوچکا ہے لیکن سوئٹزرلینڈ سمیت کئی ممالک میں جولین کیلنڈر کی مناسبت سے ایک بار پھرکے نئے سال کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے ۔

جولین کیلنڈر کے مطابق جنوری کی درمیانی تاریخوں میں نئے سال کی تقریبات منعقد کی جاتیں ہیں۔ اس بار بھی نئے سال کی آمدپر سوئٹزرلینڈ میں انوکھا تہوار منایا گیا جس میں منفردلباس اور ماسک جبکہ سروں پر کہانیاں بیان کرتے ہیٹ سجائے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جولیس سیزر سے منسوب یہ کیلنڈر اب منسوخ ہوچکا ہے لیکن کئی ممالک میں آج بھی یہ تہوارذوق و شوق سے منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین