• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان ،مشتبہ شخص گرفتار ،دستی بم و اسلحہ بر آمد

Dera Ghazi Khan Suspect Arrested Recovered Hand Grenades And Weapons

ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے دستی بم اور اسلحہ بر آمدکرلیا۔

پولیس کے مطابق چوٹی زیریں میں خفیہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران گھر سے دو دستی بم برآمد کرلئے گئے اور گھر میں موجود ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار شخص کی شناخت سہیل کھوسہ سے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جب پولیس گھر میں داخل ہوئی تو ملزم کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔

تازہ ترین