• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا :گہرے گڑھے میں گرنیوالی کار کے ڈرائیور کو بچالیا

ملائیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک گہرے گڑھے میں تبدیل ہو گئی، 70میٹر چوڑے اور15میٹر گہرے گڑھے میں گرنے والی کار کا ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

قدرتی آفات اور غیر متوقع حادثات میں انسان اکثر بے بس دکھائی دیتا ہے ، ملائیشیا میں اچانک ایک سڑک گہرے گڑھے میں تبدیل ہوگئی جس کی وجہ سے سفر کرتی کار بھی گڑھے میں جا گری۔

ملائیشیا کے ٹاؤن Mersingکے قریب پیش آنیوالے حادثے کی رپورٹ ملتے ہیں فائر فائیٹرز اور ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثے پر پہنچیں اور گڑھے میں پھنسی گاڑی کے ڈرائیور کوباہر نکالنے کی تدابیر کرنے لگے۔

فائر فائیٹرز نے بمشکل 60سالہ کار ڈرائیور کو گڑھے سے باہر نکالا اور فوراً اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ستر میٹر چوڑے اور15میٹر گہرے گڑھے کے بننے کے بعد سرک کا بڑا حصہ متاثر ہوا جس کی وجہ سے ٹریفک کنٹرولز نے سڑک کر ٹریفک کے لئے بند کر کے لوگوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔

تازہ ترین