• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Iraq Attacks On Scholars Office

عراق میں قم میں مقیم عراقی عالم دین کے دفاتر کوحملے کے بعد نذر آتش کردیا گیا۔

عراقی میڈیا کے مطابق پیر کے روز مشتعل افراد نے ایران کے شہر قم میں کئی دہائیوں سے مقیم عراقی مذہبی رہنما اور محقق کمال الحیدری کے عراق میں قائم متعدد دفاتر اور درسگاہوں پر حملے کئے۔

حملہ آوروں نے کاظمیہ اور بصرہ میں موجود دفاتر میں توڑ پھوڑ کے بعد نذر آتش کردیا، جبکہ ان کے حامیوں نے صورتحال کے باعث کربلا، سماوہ، دیوانیہ اور ذی قار کے شہروں میں اپنے دفاتر بند کردئیے۔

حکام کا خیال کہ ان حملوں کے پیچھے مقتدیٰ الصدر کے حامی ملوث ہے کیونکہ کمال الحیدری نے گزشتہ ہفتے ایک ٹی وی پروگرام میں الصدر کے والد پر کڑی تنقید کی تھی۔

تازہ ترین