• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوپر ڈوپر بالی وڈ فلم شعلے ریلیز ہونے کے 43سال بعد فلم کے ڈائریکٹر رمیش سپی نے انکشاف کیا ہے کہ ’شعلے‘کے ایک نہیں دو اینڈ تھے، گبر ڈر گیا اس لیے مر گیا۔

گبر کو ٹھاکر کے پیروں سے مرنا تھا لیکن سنسر بورڈ آڑے آ گیا، ڈائریکٹر کو فلم کا اینڈ تبدیل کرنا پڑا،گبر کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرانا پڑا۔

کتنے کلائمیکس تھے، دو تھے، جی ہاں دو کلائمیکس، اس بلاک بسٹر اسٹوری میں ایموشن تھا، ڈراما تھا، ٹریجڈی تھی اور سب سے بڑا ایموشن خود گبر سنگھ تھا،وہی گبر سنگھ جس کو ٹھاکر نے پیروں سے کچلنے کی قسم کھائی تھی، گبر گرفتار نہیں ہوا تھا، ڈر گیا تھا جبھی ٹھاکر کے پیروں پر آکر مرگیا تھا ،لیکن پھر سنسر بورڈ نے قانون کا لوہا گرم دیکھ کر اعتراض کا ہتھوڑا ماردیا۔

پہلے امیتابھ نے راز کھولا اور 43سال بعد ڈائریکٹر رمیش سپی نے بتایا کہ سنسر بورڈ نے کلائمیکس پر نامناسب اور حد سے زیادہ پرتشدد ہونے کا اعتراض لگادیا۔

ڈائریکٹر، پروڈیوسر ا ور رائٹر کی ہر دلیل بے کار گئی، کلائمیکس پر صرف قینچی نہیں چلی بلکہ اسے ری شوٹ کرنا پڑا۔

ٹھاکر کے پیروں نے پھر گبر کو کچلا لیکن جان سے مارنے سے پہلے پولیس پہنچ گئی اور قانون کی بالادستی کا سبق دے کر گبر کو ساتھ لے گئی۔

گبر زندہ رہا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج بھی پچاس پچاس کوس دور گاؤں میں جب بچہ روتا ہے تو رام گڑھ والوں کو گبر سنگھ یاد آجاتا ہے۔

تازہ ترین