• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر آباد ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

Blast At Railway Track In Nasirabad Jaffar Express Escapes Disaster

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں تحریب کاری کی ایک اور کوشش سامنے آئی ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس جب ڈیرہ مرادجمالی ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ریلوے ٹریک کے نیچے رکھا گیا دھماکہ خیز مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکہ ہوا تو ٹرین کا انجن دھماکے کے مقام سے گزر چکا تھا تاہم ڈرائیور نے بریک لگا کر ٹرین کو روک لیاجبکہ دھماکے سے ریلوے ٹریک کا ایک فٹ حصہ متاثر ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 

تازہ ترین