لاہور کے علاقے ساندہ میں رشتے کے تنازعے پر ماموں نے بھانجی کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مجاہد اپنی بھانجی عندلیب کی اپنے سسرال میں شادی کا خواہش مند تھا جبکہ والدین کے انکار پر اسے گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔
مقتولہ عندلیب کی 22 جنوری کو اپنے خالہ زاد سے شادی طےتھی تاہم پولیس نے مجاہد کے بھائی زاہد کو گرفتار کر لیا لیکن ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے عندلیب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہے۔