• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلا ئنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا

Blind Cricket World Cup Pakistan Beats Srilanka

بلا ئنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پیر کو عجمان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نےسری لنکا کو 159 رنز سے شکست دے دی ہے۔

فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 476 رنز بنا ئے، پاکستان کی جانب سےثناء اللہ نے 104 اور کپتان نثارعلی 89 رنز اسکورکیے۔

ورلڈ کپ کا فائنل 20 جنوری کوشارجہ میں کھیلا جائے گا، سیمی فائنلز 17 اور 18 جنوری کو عجمان میں منعقد ہوں گے۔

اس بات کااعلان ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے کیا۔

تازہ ترین