• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وانگیری: انڈر 19ورلڈ کپ: پاکستان نے آئر لینڈ کو شکست دے دی

Whangarei Under 19 World Cup Pakistan Defeated Ireland

نیوزی لینڈ کے شہر وانگیری میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آئر لینڈ کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم آئرلینڈ کی ٹیم بڑا ہدف نہ دے سکی اور صرف 97 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نےہدف9ویں اوورمیں ایک وکٹ کےنقصان پرپورا کرلیا۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی روحیل نذیر تھے جنہو ں نے 18 رنز بنائے، حسن خان 27اور محمد زید عالم 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ کرے۔

انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے15رنزکےعوض 6وکٹیں حاصل کیں اور وہ مین آف دی میچ قرار پائےجبکہ کپتان حسن خان نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ انڈر19 ورلڈکپ میں پاکستان کو افغانستان کےخلاف پہلےمیچ میں شکست ہوئی تھی۔

 

تازہ ترین