• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلبلے بنانا بچپن میں تو ہر ایک کا ہی من پسند مشغلہ رہا ہو گا، لیکن ذرا ان ببل آرٹسٹوں کو تو دیکھئے جو اس مہارت سے بلبلے بناتے ہیں کہ دیوہیکل بلبلہ ہو یا درجنوں بلبلے ایک ساتھ بنانے ہوں ان کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں۔

نیو یارک کے سینٹ جارج تھیٹر میں منعقدہ اس سالانہ شو میں باصلاحیت فن کاروں نے جوکروں کا حلیہ اپناتے ہوئے نہ صرف بڑے بڑے بلبلے بنائے۔

اس دوران انہوں نے گیس اور ہوا کے ذریعے انوکھی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے بلبلے بنانے کی منفرد ٹرکس بھی پیش کیں، جن کے پھٹنے سے دلکش رنگوں کا دھواں فضا میں چاروں اطراف بکھر تا دکھائی دیا۔

یہی نہیں بلکہ یہ پرفارمرز ایک بڑے ببل کے اندر درجنوں ننھے بلبلے بھی بھر دیتے ہیں اور رنگوں سے سجا یہ نظارہ دیکھنے والانہ حیرت زدہ رہ جاتا ہے بلکہ ان آرٹسٹوں کی مہارت کو داد دئیے بغیر بھی نہیں رہ پاتا۔

اس موقعے پر سرکس کے کرتب بھی پیش کئے گئے، جن میں ایکروبیٹکس، جمپنگ، ہوا میں معلق ڈانسرز کے اسٹنٹس اور دیگر کئی تھیٹرٹرکس حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

تازہ ترین