• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف آج تیرہویں بار احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

Nawaz Sharif Will Appear In The Court For The 13th Time

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف3 جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایک نیب ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی۔عدالت نے 3گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ نواز شریف بطور ملزم 13ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تین نیب ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔

سابق وزیراعظم کے خلاف اب تک فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 20، ایون فیلڈ پراپرٹیز کی 19 جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 23سماعتیں ہوچکیں۔

نواز شریف 12 ، مریم نواز 14جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر15 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے استغاثہ کے 3گواہوں پولیس سٹیشن نیب لاہور کے سب انسپکٹرعمر دراز گوندل ، دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر آفاق احمد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ناصر جونیجو کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویز گواہوں پر جرح کریں گے۔

 

تازہ ترین