• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں حصہ لینے کے وقت اثاثے ظاہر کردوں گا، بلاول

In The Election The Assets Will Be Displayed Bilawal

بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہےکہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے وقت وہ تمام اثاثہ جات ڈکلئیر کردیں گے عمران خان کی طرح سپریم کورٹ سمیت مختلف مقامات پر بدل بدل کر اثاثوں کے تفصیل نہیں دیں گے۔

پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں ان کی جماعت کا ایک رکن بھی نہیں ہے۔ناکام لیگ بلوچستان کیلئے کچھ نہیں کر پائی۔

انہوں نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کی طرف عوام دیکھ رہے ہیں اور آئندہ الیکشن میں بلوچستان میں ان کا کردار ہوگا۔ قصور کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ بچوں کا تحفظ قومی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے تمام صوبائی وزراءاعلیٰ کو درخواست کی ہے کہ بچوں کے تحفظ اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے لائف اسکول بیسڈ ایجوکیشن پروگرام شروع کئے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ دوسو اسکولز میں ابتدائی طور پر کامیابی کے ساتھ چل رہاہے جسے اب سندھ بھر کے اسکولز میں بڑھایا جائے ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گلوکار شہزاد رائے، شیری رحمان اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

تازہ ترین