• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Set New Zealand 263 Runs Chase To Win

چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور نیوزی لینڈ کو جیت لئے263رنز کا ہدف دیا ہے، فخرزمان، سہیل حارث، محمد حفیظ اور سرفراز احمد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ہملٹن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،بدقسمتی نے پیچھا نہ چھوڑا ، آج بھی اوپنرز اچھا آغاز نہ دے سکے اور صرف سات رنز پر فہیم اشرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 3رنز بناسکے، دونوں وکٹیں ساؤتھی کے حصے میں آئیں۔

pak-target_02

دووکٹیں جلدی گرنے کےبعد فخرزمان اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں قیمتی 86رنز جوڑ کر ٹیم کو دباؤ سے نکالا اور اسکور 97رنز تک پہنچادیا، اس موقع پر فخرزمان 54رنز کی اننگز کھیل کر حارث سہیل کا ساتھ چھوڑ گئے، ایک روزہ میچوں میں فخر زمان کی یہ چوتھی نصف سنچری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: چوتھا ون ڈے:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرادیا

فخرزمان کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک بیٹنگ کے لئے آئے اور حارث سہیل کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا، مجموعی اسکور میں 26رنز کے اضافے پر حارث سہیل ایک روزہ میچوں میں اپنی آٹھویں نصف سنچری بناکر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 50رنز کی اننگز کھیلی۔

شعیب ملک صرف 6رنز بناکر آؤٹ ہوئے،پانچویں وکٹ گرنے کے بعد کپتان سرفراز احمد محمد حفیظ کا ساتھ دینے میدان میں اترے،دونوں بیٹسمینوں نے کیوی بولرز کا بھرپور مقابلہ کیا اورچھٹی وکٹ کی شراکت میں 98رنز بنائے،سرفرار احمد تیز کھیلنے کی کوشش میں 51رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

حسن علی صرف ایک رن بناسکے جبکہ محمد حفیظ مشکل رن لینے کی کوشش میں 81رنز پر اپنی وکٹ گنوابیٹھے، یوں پاکستان مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 262رنز بناسکی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ساؤتھی نے تین، ولیم سن نے دو جبکہ بولٹ اور سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین