• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیر پہلی بار فلم کی نمائش ہوئی۔ اس طرح فلم کی نمائش پر لگی 35سالہ پابندی کا خاتمہ ہوگیا۔

فی الوقت ایک عارضی تھیٹر میں بچوں کی اینی میٹڈ فلم کی نمائش ہورہی ہے۔ پہلا باقاعدہ تھیٹر مارچ سے کام شروع کرے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کنسرٹ ہونا بھی شروع ہوگئے ہیں ۔

ان کنسرٹس کے لیے بھی فی الوقت سرکاری ہالز اور عارضی پراجیکٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایک سرکاری افسر نے سعودی اخبار کو بتایا کہ ہم بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ فلموں کے لیے ملک میں کوئی سہولت موجود نہیں ۔

تازہ ترین