• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی و روسی بینک میں دوطرفہ تعاون کا معاہدہ

Pakistani And Russian Banks Have Two Cooperation Agreement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سینٹرل بینک آف رشین فیڈریشن میں مرکزی بینکاری کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے گورنر نے پیر کو ماسکو ، روس میں سینٹرل بینک آف رشین فیڈریشن کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

یہ اسٹیٹ بینک کے کسی بھی گورنر کی جانب سے سی بی آر ایف کا پہلا دورہ ہے۔ اسٹیٹ بینک نے سی بی آر ایف کے ساتھ مرکزی بینکاری میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

 

تازہ ترین